• news

محمود اچکزئی کیخلاف بغاوت کا مقدمہ‘ نشان عبرت بنایا جائے: علامہ زبیر ظہیر 

لاہور ( نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے حکومت سے محمود خان اچکزائی کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے باقی قائدین کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ اندر سے وہ بھی محمود خان اچکزئی کیساتھ ہیں۔ عوام ایسے ملک دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے  اور انکا ہر سطح پر گھیرائو کیا جائیگا۔ سوموار کے روز پارٹی قائدین سے گفتگو کے دوران  علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ محمود خان اچکزائی کے مینار پاکستان کے جلسے میں لاہور کے عوام کے متعلق الفاظ شرمناک ہی نہیں ملک سے دشمنی اور بغاوت بھی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری  ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرکے  گرفتار کرے اور اس کو ہمیشہ کیلئے نشان عبر ت بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور جمہوریت کی باتیں کرنے والی پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں بھی قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکیں ہیں۔ قوم پی ڈی ایم کے کسی جھانسے میں آنیوالی نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن