پابندیوں میں نرمی، پاکستانی اور انڈونیشین عمرہ زائرین حجاز مقدس پہنچ گئے
مکہ المکرمہ (آئی ا ین پی ) سعودی عرب میں کرونا کی پابندیوں میں نرمی کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے بعد غیر ملکی عمرہ زائرین کی آمد جاری ہے۔ تیسرے مرحلے میں پاکستانی اورانڈونیشین عمرہ زائرین حجاز مقدس پہنچ گئے ۔ جہاں زائرین کو تین روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ پابندیوں میں نرمی کے تیسرے مرحلے میں تقریبا 20 ہزار افراد روزانہ عمرہ ادا کرسکیں گے۔