فیڈریشن آف رائل کالجز آف فزیشنز برطانیہ کی 5 رکنی ٹیم کا دورہ پاکستان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق فیڈریشن آف رائل کالجز آف فزیشنز برطانیہ کی 5 رکنی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا۔ انٹرنیشنل میڈیکل ڈائریکٹر ایم آر سی پی ڈاکٹر ڈونلڈ نے ٹیم کی سربراہی کی سرجن جنرل پاکستان آرمی اور رائل کالج آف فزیشنز کے درمیان ایم او یو کے بعد ٹیم پاکستان پہنچی ہے رائل کالج آف فزیشنز کی ٹیم ایم آر سی پی برسلز کلینیکل امتحانات کیلئے آئی ہے ایم آر سی پی پیزکلینیکل امتحانات پاک ایمرٹس ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں ہوئے پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا سنٹر رائل کالج آف فزیشنز برطانیہ نے قائم کیا۔ پاکستان میں ایم آر سی پیپیز برسلز کے قیام کیلئے 15 سال لگے ہیں پاکستان میں ایم آر سی پی برسلز کلینیکل امتحان سال میں کم از کم دو دفعہ ہوگا تین روزہ امتحانات میں 45 امیدواروں نے حصہ لیا ڈاکٹر ڈونلڈ کے مطابق ایم آر سی پی امتحانات دنیا بھر کے 36 ممالک میں منعقد ہوئے ہیں ہر سال 25 ہزار ڈاکٹرز امتحانات میں حصہ لیتے ہیں اس سے ڈاکٹروں کو مقامی سطح پر اعلیٰ میڈیکل امتحان دینے کا فروغ میسر آئیگا ۔