سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروقار تقریب سیکورٹی فورس کے 87جوان پاس آؤٹ
لاہور ( پ ر) سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی بریگیڈیئر فرقان معظم اور مہمان صاحبزادہ اعظم صابر علی تھے ۔انکے علاوہ چیئرمین ائیرسیال فضل جیلانی، امین احسن،سیال انتظامیہ اور تمام ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے موجود تھے۔ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے 87جوان پاس آوٹ ہوئے اور پریڈ نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔ بعد ازاں میزبان چیف سکیورٹی آفیسر طارق محمود بٹ نے جوانوں سے حلف لیا اور تمام مہمانوں کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔