• news

سونا 500 روپے تولہ مہنگا‘ ڈالر  کی قدر میں 12 پیسے اضافہ 

لاہور (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ گئی۔ جیولرز کے مطابق  فی تولہ قیمت 111000روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا 24قیراط 429روپے کے اضافے  سے  95165روپے کا ہو گیا جبکہ10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت87234 روپے  ہو گئی۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوکر 160 روپے 59 پیسے پر بند ہوا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 160 روپے 47 پیسے کا تھا اور اس طرح 2 دن میں ڈالر ساڑھے 45 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن