• news

بھارتی دہشت گردی کیخلاف لبرٹی چوک میں سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان کا مظاہرہ

لاہور (پ ر) سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان اور مختلف کمیونٹیز کے نمائندوں نے لبرٹی چوک لاہور میں کشمیر میں بھارتی فوج کی انتہا پسندی و دہشت گردی کیخلاف مظاہرہ کیا گیا اور مظالم کی مذمت کی۔ شرکاء نے کہا بھارت نے 7 لاکھ فوجی تعینات کر کے وادی کو جیل بنا دیا۔ کشمیر کی بیٹیوں کی عصمت دری‘ سول رائٹس کی ظالمانہ طریقے سے خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ صورتحال ناقابل قبول‘ عالمی برادری کو آنکھیں کھولنی اور مودی سرکار کے اقدامات کی مذمت کرنی چاہئے۔ بھارتی کسانوں کے مطالبات کی بھی حمایت کر دی۔ اقلیتوں سے مودی حکومت کے برتاؤ کی مذمت کی۔ سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کی 6 ویں برسی پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سول سوسائٹی کے صدر عبداﷲ ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا مودی آگ سے کھیل رہا ہے۔ خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں انکے سہولت کار پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث‘ عالمی برادری کو مذمت کرنی چاہئے۔ آرمی پبلک سکول پر حملہ ملکی تاریخ میں ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ آمنہ الفت‘ ثانیہ ساجد اور کسان تحریک کے صدر خالد کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔ عبداﷲ ملک نے کہا ہم آزادی اظہار رائے کیساتھ کھڑے ہونگے۔ فری میڈیا کی جدوجہد کو سلیوٹ کرتے ہیں۔ شرکاء نے حکومت پر زور دیا ملک کے بہترین مفاد میں مکالمے کے عمل کو اپنائے۔ نیشنل ایکشن پلان پر ضرور عملدرآمد ہونا چاہئے۔ شرکاء نے انتہا پسندی‘ دہشتگردی کیخلاف نعرے لگائے۔

ای پیپر-دی نیشن