• news

35 ہزار ٹن مقامی چینی کی خریداری کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کا ٹینڈرز جاری 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) درآمدی چینی کے بعد یوٹیلٹی سٹورز کو مقامی چینی ملنے کی امید ہے حکام کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز نے خریداری کیلئے 35 ہزار میٹرک ٹن کا ٹینڈر جاری کر دیا۔ شوگر ملز‘ چینی سپلائرز سے لفافہ بند  بولیاں 30 دسمبر تک طلب کر لیں۔ 30 دسمبر کو ہی بولی دہندگان کی موجودگی میں بولیوں کے لفافے کھولے جائیں گے۔ شوگر ملز اور چینی کے سپلائرز کو ٹیکس اتھارٹیز کے ساتھ  رجسٹرڈ ہونا لازم ہے چینی 50 کلو کے بیگ میں پیک ہونی چاہئے چینی کی فراہمی پر 15 دن کا پوسٹ ڈئیڈ چیک دیا جائیگا 

ای پیپر-دی نیشن