• news

 عمران خان آج پشاور کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) وزیراعظم عمران خان آج( بدھ ) پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کامران بنگش نے کہاہے کہ وزیراعظم حیات آبادسپورٹس کمپلیکس اپ لفٹ منصوبے کاافتتاح کریں گے ۔ منصوبے کے تحت آئی سی سی معیارکاگرائونڈ تعمیرکیاجائیگا۔وزیراعظم پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کابھی افتتاح کریں گے۔ کامران بنگش کاکہنا ہے کہ وزیراعظم صوبائی کابینہ سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم کوکامیاب جوان پروگرام سے متعلق بریفنگ دی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن