امریکہ نے ایران کے دو انٹیلی جنس عہدے داروں پر پابندیاں عائدکردیں
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ نے ایران کی سراغرسانی کی وزارت کے دو عہدے داروں پر پابندیاں عائد کردیں۔ انٹیلی جنس اور سکیورٹی کی وزارت سے وابستہ دو افراد محمد باصری اور احمد خزاعی کو بلیک لسٹ کردیا گیا۔ امریکا کے محکمہ خارجہ کے مطابق حسن ایرلو ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک مسلح کارروائیوں کی ذمے دار القدس فورس کے رکن ہیں۔ انہیں حال ہی میں یمن میں حوثی ملیشیا کے لیے پاسداران انقلاب کا رابطہ کار مقرر کیا گیا تھا۔