• news

لاکھوں کی ڈکتیاں فیروزوالا میں مزاحمت پر شہری قتل

لاہور/ فیروز والہ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار ) فیروز والہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فیملی کے ساتھ جاتے موٹرسائیکل سوار شہری کو قتل کر دیا لاہور میں متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان سے محروم کر دیئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق شاہدرہ میں مرتضیٰ کی جیب سے نامعلوم جیب تراش موبائل فون اور 10ہزار روپے کی نقدی نکال کر فرار ہو گیا، نواب ٹاؤن علاقہ میں ڈاکوؤں نے شاہ زیب کے گھر سے4لاکھ77ہزار مالیت جنوبی چھاؤنی میں حامد کے گھر سے 3لاکھ25ہزار ماسک نصیر آباد میں احسان کے گھر سے2لاکھ 90ہز ار مالیت ملت پارک میں مصدق کے گھر سے ایک لاکھ 20ہز ار روپے، طلا ئی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ شفیق آباد میں ڈاکوؤں نے تنویر سے4 لاکھ 35ہزار  روپے اور دیگر سامان چھین لیا۔ ڈیفنس، جوہر ٹاؤن اور ہربنس پورہ سے 3گاڑیاں اور رنگ محل،مصری شاہ،وحدت کالونی لاری اڈہ اور نصیر آباد سے پانچ موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق جی ٹی روڈ کی آبادی بنگلہ پلی مریدکے کے قریب ڈاکوئوں نے واردات کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر موٹر سائیکل سوار محمد طفیل کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کی بیوی اور بچے محفوظ رہے۔ مریدکے پولیس نے مقتول کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی پولیس کے مطابق یہ واقعہ رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے مقتول نے دوسری شادی کی تھی بیوی کی بھی دوسری شادی تھی۔ لاہور روڈ کی آبادی بدو پلی کے قریب ڈاکوئوں نے دکان میں داخل ہو کر اس کے مالک امجد کو جان سے ما ر دینے کی دھمکی دے کر ایک لاکھ روپے کی رقم اور موبائل چھین لیا۔ ڈاکوئوں نے شرقپور میں ایک نجی بنک  میں گھس کر عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا ڈاکو 6لاکھ روپے کی رقم اور موبائل فون چھین کر لے گئے ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلایا اور عملے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ لاہور روڈ کی آبادی خانپور کے قریب چوروں نے ایک فیکٹری میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر لیا۔ نا معلوم افراد نے دو دوستوں جواد اور آصف کو لوٹ لیا ڈاکو نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔ جبکہ نا معلوم افراد نے مختلف علاقوں سے تین موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

ای پیپر-دی نیشن