اے پی ایس کا غازی ولید خان برطانوی یوتھ پارلیمنٹ کا رکن منتخب
پشاور(نوائے وقت رپورٹ) سانحہ اے پی ایس میں جسم پر 8 گولیاں کھا کر بچ جانے والا طالب علم ولید خان برطانوی یوتھ پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہوگیا۔چہرے پر 6 گولیاں لگنے سے ولید خان کی شناخت بھی مشکل تھی اور خون بہنے سے کم سن طالبعلم کافی دیر تک بے ہوش پڑا رہا، چہرے پر گولیاں لگنے سے چہرہ کھل گیا تھا اور جبڑا لٹک گیا تھا۔ ولید خان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد جب مجھے ہسپتال لے جایا گیا تو میرے والد مجھے ڈھونڈنے کے دوران کافی مرتبہ گرتے رہے۔