• news

امریکہ کیسا اتحادی، پابندیاں  خود مختاری پر حملہ ہے: ترک صدر برہم 

انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) امریکی پابندیوں پر ترک صدر طیب رجب اردگان برہم ہو گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں ترکی کی خود مختاری پر حملہ ہے امریکہ کیساتھ اتحادی ہے جو پابندیاں لگا رہا ہے امریکہ کا مقصد ہماری دفاعی صنعت کی ترقی کو روکنا ہے۔ پابندیوں کا مقصد ترکی اور امریکہ پر انحصار کو برقرار رکھنا ہے۔ ان اقدامات سے مسائل پیدا ہوں گے لیکن ہر مسئلے کا حل ہوتا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے ترکی پر روس سے مزیائل سسٹم خریدنے پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن