• news

پاکستان نے سعودی عرب کو مزید  ایک ارب ڈالر قرض واپس کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے سعودی عرب کا مزید ایک ارب ڈالر قرض واپس کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان نے 3 ارب ڈالر کی دوسری قسط واپس کی۔ پاکستان آئندہ ماہ سعودی عرب کو باقی ایک ارب ڈالر واپس کرے گا۔ اس سے قبل پاکستان جولائی میں ایک ارب ڈالر واپس کر چکا ہے۔ چین نے پاکستان کی سعودی عرب کو قرض واپس کرنے میں مدد کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن