پشاور: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 خود کش جیکٹس، بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں سکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، تین خود کش جیکٹس سمیت دیگر بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے سخی پل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران 3 خود کش جیکٹس، 6 آئی ڈیز، ڈیٹونیٹر کارڈ 100 میٹر اور ڈیٹونیٹر فیوز برآمد ہوئے۔کارروائی کے دوران بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا، سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔