• news

دہشتگرد ٹرمپ کے جانے کی خوشی  ہے: حسن روحانی ‘ایران پر  یورپی یونین کی پابندیوں کا امکان 

تہران، برسلز (نوائے وقت رپورٹ) ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ انہیں جوبائیڈن کے آنے سے زیادہ ڈونلڈ ٹرمپ کے جانے کی خوشی ہے۔ ایران کی کابینہ سے خطاب میں صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا انہیں خوشی ہے کہ ایک لاقانونیت والا امریکی صدر جا رہا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے بعد  بھی امریکہ کی ایران دشمنی ختم نہیں ہوگی۔ امریکہ کی ایران دشمنی صرف ٹرمپ کے دور حکومت  میں نہیں رہی۔ امریکی سابق صدر اوباما نے بھی ایران کے خلاف کام کیا۔ یورپی یونین وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی صحافی کی پھانسی کے ردعمل میں ای یو کے ایران پر پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے۔ ایران نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن