• news

میجر لاریب قتل کیس، الزام ثابت ہونے پر ہیبت اللہ کو سزائے موت 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) میجر لاریب کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر ملزم ہیبت اللہ کو سزائے موت دیدی گئی۔ جرم ثابت ہونے پر ہیبت اللہ کو 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی گئی۔ شریک ملزم گل نصیب کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ میجر لاریب کو دوران ڈکیتی 2019ء کو قتل کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن