• news

علامہ اقبال نے شاعری کے  ذریعے مسلمانوں میں آزادی کی  تڑپ پیدا کی:شیخ انوارالحق

لاہور(پ ر)سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ علامہ اقبال  برصغیر کے مسلمانوں کے محسن عظیم ہیں، آپ نے منتشر قوم کو خودی کا درس دیا اور شاعری کے ذریعے ان میں آزادی کی تڑپ پیدا کی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کیلئے الگ وطن کا تصور پیش کیا۔برصغیر کے مسلمانوں کو علامہ اقبال اور قائداعظم کی قیادت میسر نہ ہوتی تو پاکستان کبھی نہ بنتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو قائداعظم اورعلامہ اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے تحریک آزادی جیسے جذبے کی ضرورت ہے۔نوجوان نسل کو مشاہیر پاکستان کی حیات و خدمات اور جدوجہد سے آگاہ کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن