چوری وڈکیتی کی 8وارداتیں‘مزاحمت پر گولی لگنے سے 3افراد زخمی
فیروزوالہ (نامہ نگار) چوری ڈکیتی کی 8وارداتوں میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر تین افراد کو زخمی کر دیا ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی موبائلز اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے بتایا گیا ہے کہ کوٹ عبدالمالک میں ڈاکوئوں نے بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری عبداللہ اسلام کو روک کر ایک لاکھ اٹھتر ہزار روپے کی رقم چھین لی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے پسٹل کابٹ مار کر زخمی کر دیا ۔فیض پور کے قریب ڈاکوئوں نے فیکٹری ملازم محمد علی سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایازخمی کردیا ۔ڈاکوئوں نے ایک ورکشاپ کے مالک رمضان سے مال و زر لوٹ لیا اورمزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا ۔چوروں نے محمد حنیف کے گھر داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر سامان چوری کرلیا۔ڈاکوئوں نے عمیر کو روک کر اس سے موٹر سائیکل چھین لی ۔بدو پلی کے قریب ڈاکوئوں نے محمد عثمان مظفر سے نقدی اور موبائل چھین لیا۔ تھانہ مریدکے میں ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار 2نوجوان زاہد اور اس کے ساتھی سے نقدی اور موبائل چھین لیا۔محلہ احمد پورہ سے علی حسن نامی شہری کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔ ہسپتال ملازم سید ثناء الرحمان شاہ کی نئی موٹر سائیکل ہسپتال سے چوری ہوگئی۔