مل میں کام کرتا نوجوان مشین کی زد میں آکر جاں بحق
فیروزوالا( نامہ نگار) لاہور شیخوپورہ روڈ کی آباد منڈھیالی کے قریب مل میں مشین کی زد میں آکر نوجوان مزدور جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ قصبہ بل کا رہائشی 20سالہ محنت کش محمد نعمان مل میں مشین پر کام کر رہا تھا کہ اچانک مشین کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ مزدور رہنما صفدر حسین سندھو ،ایاز احمد سندھو اور دیگر رہنمائوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فیکٹریوں میں چیکنگ کا سلسلہ نہ کرنے والے محکمہ لیبر کیخلاف کارروائی اور نعمان کے ورثاء کو مالی امداد دی جائے۔