ڈائریکٹر الرحمن ڈویلپرز میاں عبدالرزاق کی 42 ویں سالگرہ الرحمن گارڈن فیز 7 میں منائی گئی
لاہور ( پ ر) الرحمن ڈویلپرز کے ڈائریکٹر میاں عبدالرزاق کی 42 ویں سالگرہ کی تقریب الرحمن گارڈن فیز 7 میں ہوئی ۔ تقریب میں دوستوں، فیملی ممبرز،ڈیلرز، سیاسی و سماجی ، ٹِک ٹاکرز اور شوبز سے منسلک افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا اہتمام الرحمن ڈویلپرزکے ڈیلرسکائی لِمٹ کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب میں ہنی البیلا اور آغا ماجد کی کامیڈی نے مہمانوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی۔ مشہورگلوکار ندیم عباس، کاشف اور اسد کِشور نے بھی بہترین پرفارمنس پیش کی۔سی ای او الرحمن ڈویلپرزمیاں محمد مشتاق اور ڈائریکٹر الرحمن ڈویلپرز میاں عبدالرزاق نے الرحمن گارڈن فیز 7 کے بارے میں آگاہ کیا کہ یہ ایل ڈی اے سے منظورشدہ اور لاہور ویسٹ کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے۔