• news

فضل الرحمن‘ محمود اچکزئی کے بیانات قابل مذمت، پی ڈی ایم میں 70 فیصد چینی چور ہیں: شہباز گل 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) شہباز گل نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے صرف ملک کو لوٹا، کرپشن بچانے کیلئے سب چور اکٹھے ہوگئے، انہیں این آر او نہیں ملے گا، فضل الرحمن اور محمود اچکزئی کے متنازعہ بیانات قابل مذمت ہیں۔معاون خصوصی شہباز گل نے کامران بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک لوٹا، عمران خان نے کہا تھا ایکشن لوں گا تو سب چور اکٹھے ہو جائیں گے۔ فضل الرحمن نے پشتونوں کیلئے غلط الفاظ استعمال کیے، محمود اچکزئی نے پنجاب میں جا کر پنجابیوں کو زخم دیا، کرپشن کا خاتمہ، قانون کا یکساں اطلاق وزیراعظم کا مشن ہے۔شہباز گل نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل 70 فیصد چینی چور ہیں، پہلی لہر میں اپوزیشن کرونا پھیلا کر حکومت گرانا چاہتی تھی، دوسری لہر میں اپوزیشن معیشت تباہ کر کے حکومت ختم کرانا چاہتی ہے، کرونا کے باوجود معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔معاون خصوصی شہباز گل نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی کے حوالے سے کہا کہ اے پی ایس کے شہدا کو ہم کبھی بھول نہیں سکتے، قوم آج کا دن کبھی بھلا نہیں سکتی، ایسے دن آتے ہیں جس سے قوموں کی تاریخ بدلتی ہے، ترقی کی راہ میں شہدا کی قربانیاں کبھی نہیں بھول سکتے، سانحہ اے پی ایس نے مشکل وقت میں قوم کو ایک کیا۔شہباز گل نے اپنے بیانے میں کہا ہے کہ چالیس سال سے آپ جمہوریت کی آڑ میں غریب عوام کا خون نچوڑتے رہے۔ جمہوری پارٹی کو موصوف نے آمرانہ طرز عمل پر چلایا۔ سندھ پر ان کی بدترین حکومت کی وجہ سے انہیں لاہور میں شکست ہوئی۔ حکومت بہترین حکمت عملی  سے پاکستان کی اکانومی ریکور کر کے ترقی کی طرف گامزن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن