اسلام آباد چڑیا گھر کو تالا لگادیا گیا
اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کا واحد چڑیا گھر بھی بند کردیا گیا۔ بدھ کو ہمالین ریچھ ببلو اور سوزی کی اردن روانگی کے بعد چڑیا گھر میں اب کوئی جانور نہیں رہا ۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ترجمان سلیم شیخ نے بتایا کہ اسلام آباد چڑیا گھر اب مکمل طور پر عوام اور حکام کیلئے بند کردیا گیا ہے، دونوں ریچھوں کو اردن بھیجا جارہا ہے۔