نوازشریف جائیداد ضبطگی، نیب کی جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت کی استدعا منظور
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) احتساب عدالت نے نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کیخلاف مریم نواز کی درخواست پر نیب کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13جنوری تک ملتوی کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل قاضی مصباح عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ مریم نواز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مری اور چھانگلہ گلی گھر نواز شریف کے نہیں کلثوم نواز کی ملکیت تھے۔ مری اور چھانگلہ گلی گھر منجمد کرنے کے احکامات کالعدم قرار دئیے جائیں۔ نیب کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کی گئی۔