• news

سونا  750روپے فی تولہ مہنگا‘ قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 750 ہو گئی

لاہور (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 20ڈالر اضافے  کے بعد پاکستان میں بھی ایک تولہ سونے کی قیمت750 روپے بڑھ گئی۔ جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 750روپے کے اضافے سے 111750روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا 24قیراط 643روپے کے اضافے سے  95808روپے کا ہو گیا۔ جبکہ10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 87824 روپے  ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن