فیصل آباد خاتون ،بورے والا ، فیروز والا میں 2 نوجوانوں کی خودکشی
فیصل آباد+بورے والا+فیروز والا( نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار+آن لائن) گھریلو حالات اور جھگڑوں پر فیصل آباد میں خاتون اور بورے والا اور فیروز والہ میں 2نوجوانوں نے خودکشی کرلی۔ آن لائن کے مطابق چنیوٹ کی رہائشی رشیداں بی بی زوجہ ضمیر حسین نے گھروالوں سے جھگڑ کر زہریلی گولیاں نگلیں،ہسپتال انتظامیہ نے نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔ بورے والا کے علاقے معصوم شاہ کالونی میں گھریلو جھگڑا پر17سالہ نوجوان ذیشان نے پنکھے سے لٹک کر جان دیدی ۔ فیروز والہ کے نواحی گائوںہر دو سہول میں نوجوان نے گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ ہو کر اپنے آپ کو گولی مار لی۔بتایا گیا ہے کہ محنت کش کے بیٹے سولہ سالہ محمد فیاض نے اپنے گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہو جانے پر دل برداشتہ ہو کر اپنے آپ کو گولی مار لی جس کے باعث جان بحق ہو گیا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ۔