پاکستان کے دورے پر آیا طالبان وفد عمران خان سے بھی ملاقات کریگا امن عمل میں سہولت کاری پر بات ہو گی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) افغان طالبان کے سیاسی کمشن کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات طے ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق افغان امن عمل پر بات چیت ہو گی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ اور دیگر حکام موجود ہوں گے۔ وزیراعظم افغان امن عمل میں پاکستانی کردار اور سہولت کاری پر بات چیت کریں گے۔ افغان طالبان سیاسی کمشن وفد پاکستان کے دورے پر ہے۔