مریم نواز نے ایک بار پھر ٹوئٹر پروفائل تبدیل کردی
لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور میںپی ڈی ایم جلسے کے ختم ہوتے ہی اپنی ٹوئٹر پروفائل تبدیل کردی ہے۔اب مریم نواز نے لاہور پی ڈی ایم جلسے کے ختم ہوتے ہی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاونٹ کی پروفائل پیکچر ایک بار پھر سے تبدیل کردی ہے۔ اس مرتبہ مریم نواز نے اپنی ٹوئٹر پروفائل پیکچر میں اپنی تصویر لگائی ہے۔مذکورہ تصویر میں مریم نواز کے چہرے پر مسکراہٹ ہے جبکہ انہوں نے سیاہ رنگ کا کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔تصویر دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ مریم نواز لاہور میں پی ڈی ایم کے کامیاب جلسے کے بعد لاہوریوں کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔