• news

مریم نواز، فضل الرحمان سینٹ کے شفاف الیکشن پر پریشان ہیں: شہزاد اکبر 

اسلام آباد (نا مہ نگار) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و امور داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مولانا اور مریم گٹھ جوڑ،کرپشن زدہ پرانا چھانگا مانگا الیکشن چاہتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہاکہ مولانا اور مریم دونوں وزیراعظم کے تجویزکردہ شفاف سینٹ انتخابات پر پریشان ہیں۔ مولانا اور مریم گٹھ جوڑ، کرپشن زدہ پرانا چھانگا مانگا الیکشن چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان صاف اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں لیکن مولانا اور مریم چھانگا مانگا کی طرز پر سینٹ کے انتخابات چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن