• news

بلاول کا عبدالمالک بلوچ کو فون‘ سیاسی صورتحال‘ سینٹ انتخابات کا تبادلہ خیال

کراچی +اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو نے نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو ٹیلی فون کیا دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال، سینٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا ۔پی پی اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے عبدالمالک بلوچ کو بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔علاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی محمد علی وزیر کی گرفتاری کی مذمت کی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک منتخب رکن اسمبلی کو یوں گرفتاری کرنا جمہوری روایات کے منافی ہے، انہوں نے کہا کہ جلسے اور عوامی ریلیاں کوئی جرم نہیں کہ اس کی بنیاد پر کسی کو گرفتار کیا جا سکے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی اور آفتاب احمد خان شیر پائو کو فون کیا۔ اس موقع پر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر حیدر خان ہوتی سے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور امیر حیدر خان ہوتی کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو فون کیا۔ صوبے کے سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے انتظامی معاملات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن