• news

آرمی چیف سے ملاقات، پاک فوج کا افغان امن عمل ، خطہ میں استحکام کیلئے  کردار قابل تعریف: برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں متعین برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے گزشتہ روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق دوران  ملاقات باہمی دلچسپی کے امور اور خطہ میں سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے افغان  امن عمل اور خطہ میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

ای پیپر-دی نیشن