• news

بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری، تنازعہ حل کرنے کیلئے فریقین کی غیر جانبدار کمیٹی بنائی جائے: سپریم کورٹ

نئی دہل (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کسانوں کو احتجاج کا حق ہے مگر وہ شہر بلاک نہیں کر سکتے۔ عدالت نے حکومت اور کسانوں کو آزاد ، غیر جانبدار کمیٹی بنانے اور نئے زرعی قوانین کو روکنے کے مشورہ کی تجویز دیدی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عدالت نے حکومت کو زراعت کے قوانین میں تعطل کو حل کرنے کیلئے ماہرین زراعت اور کسان یونین پر مشتمل غیر جانبدارانہ اور آزاد پینل قائم کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ دریں اثنا بھارت  میں کسانوں کا احتجاج 22 ویں روز میں داخل ہو گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن