• news

کوہلی آسٹریلیا کیخلاف سیریز چھوڑ کر بھارت واپسی کے فیصلے پر قائم

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دورہ آسٹریلیا ادھورا چھوڑ کر بھارت واپسی کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں جس کی وجہ ان کے پہلے بچے کی ممکنہ پیدائش ہے۔گزشتہ روز ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ وہ آسٹریلیا کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر واپس اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے پاس چلے جائیں گے۔ویرات کوہلی نے کہا کہ یہ وقت زندگی میں بہت ہی خاص ہوتا ہے اور وہ اس خاص وقت کو کسی بھی طور پر گنوانا نہیں چاہتے۔بھارتی کرکٹ بورڈ  نے ویرات کوہلی کی چھٹیوں کی درخواست قبول کرلی تھی۔ویرات کوہلی کی غیر موجودگی میں بھارتی ٹیم کی قیادت اجنکیا رہانے کریں گے جس پر کوہلی نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن