انٹرنیشنل باکسنگ شو: سابق اولمپئن باکسر حسین شاہ کی کراچی آمد
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )انٹرنیشنل باکسنگ شو کیلئے پاکستان کے سابق اولمپئن برانز میڈلسٹ حسین شاہ جاپان سے کراچی پہنچ گئے۔عظیم باکسر حسین شاہ پاکستان میں ہونے والی انٹرنیشنل فائٹ کے پروموٹر ہیں۔کراچی پہنچنے پر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان باکسر عثمان وزیر کی حوصلہ افزائی کیلئے کراچی آیا ہوں۔پاکستان میں باکسنگ کا سنہرا دور واپس لانے کی خواہش ہے۔ ہوگی۔پروفیشنل فائٹ کیلئے انڈونیشیا کے دو باکسر سابق ایشین چیمپئن بی ایس لوپیز اور جیک میکن کراچی پہنچ گئے۔انٹرنیشنل باکسنگ شو کیلئے دونوں غیر ملکی باکسر کراچی پہنچے ہیں جہاں پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور بی ایس لوپیز کے درمیان فائٹ کل 19 دسمبر کو ہوگی۔باکسر بی ایس لوپیز نے عثمان وزیر کو فائٹ کا چیلنج دیا تھا۔دوسری فائٹ میں آصف ہزارہ اور انڈونیشین باکسر جیک میکن مقابلہ کریں گے۔ پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی پاکستان میں پہلی فائٹ کل19 دسمبر کو ہوگی۔ انہوں نے فلپائن کے حریف جینی بوائے بوکا سے مقابلے کیلئے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔باکسر محمد وسیم اور جینی بوائے بوکا کے درمیان مقابلہ گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگا۔فلپائنی باکسر جینی بوائے بوکا 20 میں سے 14 باوٹس جیت چکے ہیں۔ پاکستانی باکسر یہ باؤٹ جیت کر ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے اہل ہونگے۔ محمد وسیم نے گیارہ باؤٹس میں سے دس جیتے، سات ناک آؤٹ ہیں۔