• news

اپوزیشن کو شو آف ہینڈ کی تجویز پر خوش ہونا چاہئے: فواد چودھری 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر فواد چودھری نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ گزشتہ سینٹ الیکشن پر بھی کہا تھا کہ اوپن بیلٹ سے کرائیں۔ اپوزیشن کو تو سینٹ الیکشن سے متعلق شو آف ہینڈ کی اس تجویز پر خوش ہونا چاہئے۔ سینٹ الیکشن سے متعلق آئینی ترامیم پارلیمنٹ میں جا چکی ہیں۔ اپوزیشن اور حکومت کو ان باتوں پر مذاکرات شروع کرنے چاہئیں جن پر اتفاق ہو سکتا ہے۔ استعفوں سے متعلق فیصلے لیڈر شپ نے کرنے ہیں۔ انہیں معلوم ہے استعے دینے پر معاملات کہاں تک جا سکتے ہیں۔ استعفے دینے میں مولانا فضل الرحمان کو دلچسپی ہو گی۔ جو نظام کے اندر ہیں ان کو استعفوں کے نتائج کا اندازہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن