• news

 کرونا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے فیس ماسک کا استعمال لازمی ، اندرولا کامینارا 

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) یورپی یونین نے پاکستان میں فیس ماسک تیار کرنے کا ایک مقابلہ منعقد کرایا۔ یہ مقابلہ انٹرنیشنل یوتھ ڈے پر منعقد ہوا۔ اس ورچوئل مقابلہ کے شرکاء سے خطاب کرتے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے کہا کہ فیس ماسک اب دنیا میں زندگی کا معمول بن گیا ہے۔ پاکستانی نوجوانوں نے فیس ماسک کی تیاری میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ سفیر نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے فیس ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ یورپی یونین کووڈ 19 کے خلاف کوششوں میں پاکستان کیساتھ ہے۔ پاکستانی نوجوان قوم ہے اور اس میں ترقی کرنے اور نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے بڑے امکانات ہیں۔ فیس ماسک کی تیاری کے مقابلے میں پہلی پوزیشن محمد طلال، دوسری عمر فاروق اور تیسری عثمان سید اور ثانیہ خلیل نے حاصل کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن