• news

50فیصد پاکستانی کرونا ویکسین لگوانے کیلئے تیار ہیں: سروے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ہر دس میں سے 5پاکستانی کرونا ویکسین لگوانے کیلئے تیار ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ کے سروے کے مطابق 50فیصد پاکستانی کرونا ویکسین لگوانے پر راضی ہیں۔ جبکہ دس میں سے تین افراد نے کرونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا۔ انکار کرنے والوں نے سازشی نظریات کا ذکر کیا۔ 35فیصد افراد نے چین سے درآمد کرونا ویکسین کو ترجیح دی۔ 14فیصد نے ملکی ساختہ ویکسین اور 15فیصد نے منظور شدہ ویکسین لگوانے کا کہا۔ سروے 15سو افراد سے رواں ماہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن