ترکی کا مقامی ساختہ حصاراے دفاعی میزائل نظام کا پہلا تجربہ
انقرہ(اے پی پی)ترک عسکری الیکٹریکل کمپنی اسیل سان اور راکٹ سان کے اشتراک سے ترکی کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ فضائی نظام حصار۔اے کا پہلا تجربہ کامیابی سے کیا گیا۔ ترک صدر طیب رجب اردگان نے اس بات کا اعلان ٹویٹر پر کیا ہے۔