مہاجرین کا عالمی دن آج منایا جائے گا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہاجرین کا عالمی دن ’’انٹر نیشنل مائیگریشن ڈے ‘‘اور عربی زبان کا عالمی دن آج منایا جائیگا ۔ مختلف تنظیموں کے زیراہتمام احمدیارسمیت ملک بھرمیں تقریبات، ریلیاں اور سیمینارز کاانعقادکیاجا ئیگا۔
ہو نگے جس میں مقررین مہاجرین کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالیں گے ۔الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراورپرنٹ میڈیافیچر شائع کریںگے۔جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عربی زبان کا عالمی بھی دن آج18دسمبر کو منایاجائے گا اس دن کی مناسبت سے ملک بھرکے بڑے شہروں میں آگاہی سیمینارزاور تقریبات انعقاد پذیر ہونگیں جس کا مقصد مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاناہے انکے درمیان ثقافتی ہم آہنگی پیداکرنا ہے۔الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراورپرنٹ میڈیا فیچرشائع کریں گے