• news

کرپشن کیسز: عدالت نے مشیر سندھ اعجاز جاکھرانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی 

کراچی(آئی این پی)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور جیکب آباد ہائی وے کرپشن کیسز میں عدالت نے مشیر جیل خانہ جات کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، اعجاز جاکھرانی عدالت میں پیش نہ ہوئے،جس پر عدالت نے اعجاز جاکھرانی کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ عبوری ضمانت بھی مسترد کردی۔

ای پیپر-دی نیشن