• news

اداروں کی بالادستی اور خود مختاری پر یقین رکھتے ہیں :عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ نواز لیگ آج بھی قومی سلامتی آزادی و خود مختاری کے تحفظ کیساتھ ساتھ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنا انتھک کردار ادا کررہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ نواز لیگ کا فوج سمیت کسی بھی قومی ادارے کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں ہے بلکہ ہم اداروں کی بالادستی اور خود مختاری پر یقین رکھتے ہیں اور اس کیلئے ضروری ہے ادارے بھی اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، میاں نواز شریف نے سانحہ پشاور کے بعد اس وقت بھی عمران خان کو دھرنا ختم کرنے اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ساتھ چلنے کی دعوت دی تھی مگر قوم اس بات کی گواہ ہے کہ عمران خان اس قومی سانحہ پر بھی سیاست کرنے سے باز نہ آئے اور آج یہ لوگ اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے ملکی سلامتی کو بھی دائو پر لگانے سے باز نہیں آرہے۔

ای پیپر-دی نیشن