• news

 اسرائیل سے دوستی کرنیوالوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا:اکبر نقشبندی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ قیام ریاست مدینہ کیلئے سرکار مدینہ کا نظام لانا ہوگا۔اسرائیل سے دوستی کرنیوالوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔امریکہ بعض ممالک کو بلیک میل کرکے انہیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی مہم پر عمل پیرا ہے۔قادیانیوں کا اسلام سے نہ کوئی تعلق تھا نہ ہے اور نہ ہوگا۔حکمران عوام کو روزگار فراہم اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کریں۔جہاں انسانی حقوق کا احترام ہوگا وہاں امن و خوشحالی ہوگی۔اسلام کرپشن،بدعنوانی کی نفی کرتا ہے اور رشوت دینے اور لینے والے کو جہنمی قرار دیتا ہے کرپشن کسی بھی معاشرے کو کھوکھلا کر دیتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ کی صدارت میں اجلاس سے کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن