گورنر ہاؤس، ایوان وزیراعلیٰ کا آڈٹ شروع:ایف بی آر نے ریکارڈ مانگ لیا
لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایوان وزیراعلیٰ اور گورنر ہائوس کا ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹ شرو ع کر دیا۔ ایف بی آر نے 2016ء سے2019ء تک کا ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹ شروع کیا ہے۔ بتایاگیا ہے کہ گورنر ہائوس اور وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات کا جائزہ لینے، کنٹریکٹرز کی ادائیگیوں اور ٹیکس کٹوتیوں کا جائزہ لینے کیلئے آڈٹ شروع کیا گیا۔ ایف بی آر نے گورنر ہائوس اور ایوان وزیراعلیٰ سے سارا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ادائیگیوں اور ملازمین کی تنخواہوں کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔