• news

ٹورزم فاراکنامک گروتھ پراجیکٹ کا افتتاح ، پنجاب کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر)  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹورازم فار اکنامک گروتھ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔ صوبے میں 6 سیاحتی مقامات پر روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ منصوبہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ورلڈ بینک کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ورلڈ بنک اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کے اشتراک سے 83کروڑ روپے سے 6 سیاحتی مقامات پر روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا اور 35کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیرو بحالی اور توسیع کے منصوبے پہلے مرحلے میں مکمل کئے جائیں گے۔ سالٹ رینج میں چکوال، خوشاب اور میانوالی پر مشتمل ٹورازم زون کو ڈویلپ کیا جارہا ہے۔ صوبے میں سیاحتی مقامات پر سہولتیں فراہم کرنے کا یہ پہلا مرحلہ ہے۔ پنجاب میں کلچرل، مذہبی اور تاریخی سیاحت کا بہت پوٹینشل موجود ہے۔ جہلم، ملتان، بہاولپور اور دیگر علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ چکوال میں متعدد جھیلیں ہیں، اس شہر کو لیک سٹی کے طورپر متعارف کرائیں گے۔ عوام کو سیروتفریح کی سہولت فراہم کرنے کیلئے پنجاب کے مختلف دریاؤں اور جھیلوں پر ریزارٹس قائم کئے جا رہے ہیں۔ لاہور کے بعد راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر ٹورسٹ بس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے اور بہت جلد بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں بھی ڈبل ڈیکر ٹورسٹ بس سروس شروع کی جائے گی۔ پنجاب کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے۔ دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج سیاحت کے ذریعے ہی متعارف کرایا جاسکتاہے۔ پاکستان کے سافٹ امیج سے سرمایہ کار یہاں آئیں گے اور سرمایہ کاری کریں گے۔ سیاحت کے فروغ کیلئے فنڈز کی کمی نہیں آنے دیں گے۔ عثمان بزدار نے لاہور شہر کے بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لیتے ہوئے زیرو ویسٹ آپریشن کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار  نے صفائی کی غیرتسلی بخص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور محکمہ لوکل گورنمنٹ اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی  کے انتظامات کو فی الفور بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بعض سڑکوں کے ارد گرد پڑا کوڑا کرکٹ فوری طور پر اٹھایا جائے۔ سردار عثمان بزدار نے لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن  کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دی ہے۔ عثمان بزدار سے  وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی۔ جس میں عمومی صورتحال‘ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور باہمی دلچسپی  کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کا قوم کو تقسیم کرنیکی ناپاک سازش کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔ قومی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن