• news

سینٹ انتخابات وقت سے قبل نہیں کراسکتے، قانون کے مطابق ہونگے: الیکشن کمشن

 اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )  الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ وقت سے قبل انتخابات نہیں کراسکتے، ، سینٹ انتخابات قانون کے مطابق اپنے وقت پرہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ الیکشن وقت سے پہلے کرانے کے معاملے پر الیکشن کمشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمشن وقت سے قبل انتخابات نہیں کراسکتا، سینٹ الیکشن کاقانون موجودہے، سینٹ انتخابات قانون کے مطابق اپنے وقت پرہوں گے۔  سینٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمشن کے پاس 30دن ہوتے ہیں ، 11مارچ کوسینٹ کے نصف ارکان ریٹائرڈہو جائیں گے اور 12مارچ کوچیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینٹ کاانتخاب اورحلف ہونا ہے۔   الیکشن کمشن11 فروری سے 11مارچ تک انتخابات کااختیاررکھتا ہے، قبل ازوقت یا تاخیر سے انتخابات کی بات بے معنی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن