• news

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی تیاریوں کاآغاز

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ، پی سی بی نے پی ایس ایل کی فرنچائزز کو آگاہ کر دیا ہے کہ شیڈول ونڈو کے مطابق پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن کرانا مجبوری ہے۔ پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے لیے 10 جنوری کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن سے قبل پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان کئی ایک معاملات حل طلب ہیں جن میں پی ایس ایل کا فنانشل ماڈل سر فہرست ہے۔ اس حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکل صورتحال کے باوجود فروری مارچ میں پی ایس ایل کرانا مجبوری ہے ، کیونکہ پورے سال میں اس کے علاوہ پی ایس ایل کے لیے ونڈو دستیاب نہیں ، تین سالہ رائٹس سرکل بھی مکمل ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل کرانا مجبوری ہے جبکہ اگلے برس پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیک ٹو بیک سیریز کی وجہ سے بھی دوسری ونڈو نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائزز کو پی ایس ایل کے انعقاد کے لیئے مجبوریوں سے آگاہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب پی سی بی نے پی ایس ایل کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ کٹگریز کے فیصلے کے ساتھ فرنچائزز کھلاڑیوں کی ٹریڈ کر سکیں گی ، اگلے 8 سے 10 روز میں ٹیموں میں کھلاڑیوں کی ری ٹینشن کا اعلان ہو گا ٹیمیں اگلے ایڈیشن کے لیے 8 کھلاڑیوں کو ری ٹین کر سکیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن