• news

اجنیانوالہ: چھرا ڈکیت گینگ کی دوسری واردات‘  زیورات‘ موبائل ‘ نقدی چھین کر فرار

اجنیانوالہ (نامہ نگار) اجنیانوالہ میں چھرا گروپ کی دن دیہاڑے مسلسل دوسری واردات، خواتین کو چھرا دکھا کر خوف زدہ کر کے طلا ئی زیورات، نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار۔ تھانہ صدر فاروق آباد پولیس نے چھرا گروپ کے خلاف نہ ہی ڈکیتیوں کے مقدمات کا انداراج کیا اور نہ ہی  اس گینگ کا سرا غ لگا سکی۔ بتایا گیا ہے کہ قصبہ اجنیانوالہ میں پہلے تین ڈاکوئوں نے چھرا دکھا کر شیخ شعیب کی بیوی کے گھر داخل کر  ہو کرکانوں سے با لیاں، طلائی زیورات، ہزاروں روپے نقدی اور موبائل چھین لئے جبکہ گزشتہ روز دن 11بجے تجمل حسین شاہ کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اسکی بیٹی کی گردن پر چھرا رکھ کر اسکے کانوں، ہاتھوں سے طلائی زیورات چھین کر ڈاکو فرارہو گئے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر فاروق آباد نے دونوں وارداتوں کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہ کی۔ مقامی پولیس چوکی انچارج اہل علاقہ کو امن و امان قائم رکھنے میں نا کام ہو چکا ہے۔ اہل علاقہ، سیاسی و سماجی تنظیموں اور متاثرین نے ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج اور ڈی پی او شیخوپورہ سے اس چھرا ڈکیت گینگ کے خلاف فوری طور پر مقدمات درج کر کے ان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن