6خودکشیاں:گھریلو ناچاکی، ڈانٹ پرچناب نگر میں نوجوان نے پھندا لے لیا
چناب نگر+فیروز والہ +نارنگ منڈی+فیصل آباد+رحیم یار خان ( نمائندہ خصوصی+نامہ نگاران+کرائم رپورٹر +آن لائن ) چناب نگر ، فیروز والہ، فیصل آباد میں نوجوانوں، نارنگ منڈی میں 14سالہ لڑکے جبکہ رحیم یار خان میں خاتون اور نوجوان نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ موضع دولو آلہ میں 18سالہ توقیر کا گھر میں والدین سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا دلبرداشتہ ہوکر توقیر نے گھر میں پنکھے سے پھندا لے لیا۔ فیروز والہ لاہور روڈ کی آبادی شرقپور خورد میں گھریلو ناچاکی پر نوجوان احسن قدیر نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ نارنگ منڈی کے نواحی گائوں ہردوسیہول سے ملحقہ ڈیرہ پربیٹے نے ٹچ موبائل نہ لے کر دینے پر اپنے سر پر گولی مار لی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔ادھرآن لائن کے مطابق گذشتہ روز چک جھمبر روڈ ریلوے گٹی پھاٹک کے قریب ایک شخص نے اچانک ٹرین کے سامنے آکر خود کشی کرلی متوفی کی 30سے 40سال ہوسکتی ہے تاہم فوری طوری اس کی شناخت نہیں ہوسکی اطلاع مقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی اور پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔