نوازشریف کی استقبالیہ ریلی میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 18 لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں کنفرم
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سال 2018ء میں نواز شریف کی استقبالیہ ریلی میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں نامزد 18لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کی ضمانتیں کنفرم کردیں۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت کی۔