عمران خان کے ڈانٹنے پر بہت غصہ آیا تھا: شاہ رخ کا انٹرویو وائرل
ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان نے ان کو ڈانٹا تھا تو انہیں کافی غصہ آیا تھا۔ شاہ رخ خان کی وائرل ہونے والے پرانے انٹریو میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے توپوری دنیا میں مداح موجود ہیں لیکن کیا آپ پاکستان میں کسی بھی شخص کے مداح ہیں؟ جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ جس شخص کے مداح ہیں وہ عمران خان ہیں۔ اداکارنے کہا کہ ایک میچ کے دوران عمران خان کم سکوربنا کرآؤٹ ہوئے۔ اسی میچ کے بعد میں نے ان سے آٹو گراف مانگا تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا۔ اور اس بات کا اظہارشاہ رخ خان نے عمران خان سے بھی کیا تھا جب بعد میں ان سے ایک ملاقات ہوئی تھی۔