• news

31دسمبر گزرجائے گی، اپوزیشن کے استعفے جیبوں میں ہی رہ جائیں گے: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 31 دسمبر آئے گی اور گزر جائے گی، اپوزیشن کے استعفے جیبوں میں ہی رہ جائیں گے، یہ عناصر جتنے مرضی منت ترلے کر لیں، این آر او نہیں ملنے والا۔ اپنے بیان میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عاقبت نااندیش پی ڈی ایم کو تاریخیں دینے کی عادت پڑ چکی ہے۔ یہ ٹولہ جانتا ہے کہ استعفے دیئے تو خالی نشستوں پرضمنی الیکشن ہوں گے۔ اس کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرأت ہرگز نہیں۔ عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ شور و غوغا کرنے والے قوم پررحم کریں اورمنفی سیاست ترک کر دیں۔ اپوزیشن پے در پے ناکامیوں کے باوجود اب تک خواب غفلت میں سو رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا۔ یہ عناصر جتنے مرضی منت ترلے کر لیں، این آر او نہیں ملنے والا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کے نا آسودہ ارمانوں پر اوس پڑچکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن